برقع پہن کر عدالتوں میں پیش ہونا باعث شرم ہے،ترجمان پی ڈی ایم حمد اللہ کا بیان

برقع پہن کر عدالتوں میں پیش ہونا باعث شرم ہے،ترجمان پی ڈی ایم حمد اللہ کا بیان
برقع پہن کر عدالتوں میں پیش ہونا باعث شرم ہے،ترجمان پی ڈی ایم حمد اللہ کا بیان

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے ترجمان حافظ حمد اللہ کا کہنا ہے کہ ریلی کی قیادت کرتے ہوئے میک اپ لگانا، عدالت جاتے ہوئے برقع پہننا باعث شرم ہے۔

حمد اللہ نے کہا کہ نیازی صاحب آپ سیاست دان نہیں کامیڈین ہیں، قوم آپ کی اداکاری جان چکی ہے،سارے ڈرامے عدالت میں پیش ہونے سے بچنے کے لیے رچائے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان ڈراموں کا مقصد ریاست کو بدنام کرنا اور امریکا و اسرائیل کی ہمدردی حاصل کرنا ہے، خان صاحب پہلے تم نے 4 نامعلوم افراد پر قتل کا الزام لگایا جس کی تم نے ویڈیو ریکارڈ کی، پھر تم نے شہباز شریف، رانا ثناء اللّٰہ اور دیگر پر الزام لگایا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے آصف زرداری پر اور پنجاب اور اسلام آباد کے آئی جیز پر بھی قتل کی سازش کا الزام لگایا،عمران خان قوم کو بتائیں ان میں سچ کیا ہے اور جھوٹ کیا ہے؟

مزید :

قومی -