بنگلہ دیش نے آئر لینڈ کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر اہم اعزاز حاصل کرلیا

بنگلہ دیش نے آئر لینڈ کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر اہم اعزاز حاصل کرلیا
بنگلہ دیش نے آئر لینڈ کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر اہم اعزاز حاصل کرلیا

  

ڈھاکہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)بنگلہ دیش نے آئر لینڈ کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر اہم اعزاز حاصل کرلیا ۔ تفصیل کے مطابق بنگلہ دیش اور آئرلینڈ کے درمیان 3 ون ڈے میچز کی سیریز کا آخری میچ سلہٹ میں کھیلا گیا۔آئرلینڈ کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے محض 101 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ جواب میں بنگلا دیش نے ہدف 13.1 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے حاصل کرلیا۔اس طرح بنگلہ دیش یہ میچ 10 وکٹوں سے جیت گیا۔ یہ ون ڈے کی تاریخ میں بنگلا دیش کی پہلی مرتبہ 10 وکٹ سے کامیابی ہے۔ ساتھ ہی بنگلادیش نے یہ سیریز بھی 0-2 سے اپنے نام کرلی ہے۔

مزید :

کھیل -