پاکستان میں انتخابات سے متعلق آئی ایم ایف کا مؤقف بھی سامنے آگیا

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف)نے پاکستان میں انتخابات سے لاتعلقی کا اظہار کر دیاہے۔
آئی ایم ایف کی نمائندہ برائے پاکستان ایسترپیریز نے کہاکہ انتخابات کی آئینی حیثیت اوروقت کافیصلہ پاکستانی اداروں پرمنحصر ہے،آئینی سرگرمیوں میں مداخلت کی کوئی ضرورت نہیں،آئی ایم ایف مجموعی طورعام حکومتی اہداف کا تعین کرتا ہے۔
ایسترپیریز نے کہاکہ آئینی سرگرمیوں کیلئےترجیحی اخراجات اوراضافی محصولات کی گنجائش موجودہے۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے گزشتہ روز پنجاب میں30 اپریل کو ہونے والے عام انتخابات کو ملتوی کر دیا تھا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا تھا کہ اب الیکشن 8 اکتوبر 2023ء کو ہوں گے جس کا شیڈول بعد میں جاری کیا جائےگا۔