پشاور میں کورونا وائرس کا نیا ویرینٹ جے این ون سامنے آگیا

Mar 23, 2024 | 12:17 PM

پشاور (ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا میں ایک ہفتے کے دوران کورونا وائرس کے نئے ویرئینٹ جے این ون سمیت 9 پازیٹو کیسز رپورٹ ہوئے۔

ڈان نیوز کے مطابق  محکمہ صحت نے اس حوالے سے بتایا کہ تمام پازیٹو کیسز کا تعلق پشاور سے ہے، متاثرہ افراد میں 5 خواتین شامل ہیں، متاثرہ افراد کے لیے قرنطینہ اور دیگر احتیاط لازمی قرار دی گئی ہیں۔

دوسری جانب خیبرپختونخوا میں کورونا پازیٹیو کیسز کے تناظر میں ایڈوائزری جاری کردی گئی ہے، ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ ڈاکٹر ارشاد روغانی کا کہنا ہے کہ کورونا کے جے این ون ویرئینٹ کے پھیلاؤ کے پیش نظر ایڈوائزری جاری کردی گئی ہے، ہسپتالوں کو انفلوئینزا لائک ڈیزیز میں ٹیسٹنگ زیادہ کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں کو جینوم ٹیسٹنگ کے لیے سیمپلز پبلک ہیلتھ ریفرنس لیب بھجوانے کی ہدایات کی گئی ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ پشاور کے ہسپتالوں سے کورونا کے 9 مثبت کیسز آئے ہیں،ان کیسز میں پشاور سے 6 اور سوات سے تین شامل ہیں ، جینوم سیکونسنگ کے بعد معلوم ہوا کہ کورونا کے دو نئے ویرئینٹ سامنے آئے ہیں۔

ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ ڈاکٹر ارشاد روغانی کا کہنا ہے کہ ان ویرئینٹ میں جے این ون اور جے این 1.8 شامل ہیں، عالمی ادارہ صحت کے مطابق کورونا جے این ون ویرئینٹ کا پھیلاو 83 فیصد ہے، پبلک ایڈوائزری بھی جاری کی گئی تاکہ عوام احتیاطی تدابیر اپنائیں۔

مزیدخبریں