ڈیرہ غازی خان (ڈیلی پاکستان آن لائن) خودکشی کی ٹک ٹاک بناتے ہوتے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
کورائی پولیس تھانہ کی حدود کچے کے علاقے گاں محمد موسی کورائی میں درخت میں تار کا پھندا لگا کر خودکشی کی ٹک ٹاک بناتے ہوئے 19 سالہ نوجوان مقصود کورائی جٹکا لگنے سے درخت سے لٹک کر جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق نعش ضروری کارروائی بعد ورثا حوالے کرکے پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے، نعش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔