موسم کی خرابی"بغداد "ائیرپورٹ بند

موسم کی خرابی"بغداد "ائیرپورٹ بند
موسم کی خرابی

  



تہران(مانیٹرنگ ڈیسک)گردوغبار کے طوفان نے بغداد ائرپورٹ کو بند کرا دیا۔حکام نے بتایا کہ ائرپورٹ صبح تقریباً 8 بجے بند کر دیا گیا تھا اور روانہ ہونے والی چار اب تک تاخیر کا شکار ہوئی ہیں۔ یہ واضح نہیں کہ ائیر پورٹ کب کھولا جائے گا اور یہ کہ اس بندش سے ایٹمی مذاکرات میں حاضری پر اثر پڑے گا یا نہیں۔ ایران کے چیف مذاکرات کار سعید جلیلی پیر کو بغداد پہنچ چکے ہیں جبکہ بدھ کو ایران اور اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے پانچ مستقل اراکین برطانیہ، چین، فرانس، روس، امریکہ اور جرمنی کے ساتھ مذاکرات طے ہیں۔ مذاکرات کا پہلا دور استنبول میں وسط اپریل میں ہوا تھا۔

مزید : بین الاقوامی