سخت دباﺅ ہے،الگ تھلگ نہیں رہ سکتے نہ نیٹو سپلائی مستقل طور پر بند رکھنا چاہتے ہیں:حنا ربانی

سخت دباﺅ ہے،الگ تھلگ نہیں رہ سکتے نہ نیٹو سپلائی مستقل طور پر بند رکھنا ...
سخت دباﺅ ہے،الگ تھلگ نہیں رہ سکتے نہ نیٹو سپلائی مستقل طور پر بند رکھنا چاہتے ہیں:حنا ربانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ پاکستان نیٹوسپلائی کو کبھی بھی مستقل طور پربندنہیں کرنا چاہتا، روٹ کی بحالی کے لئے آج بھی دباو¿ کا سامنا ہے۔شکاگو میں میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے حنا ربانی کھر کا کہنا تھا کہ پاکستان چاہتا ہے کہ اس کی خودمختاری کا مکمل احترام کیاجائے، ملکی خودمختاری پامال ہو تو عوام کا ردعمل بھی سامنے آئے گا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستانی پارلیمنٹ نے عالمی برادری کے ساتھ بہترتعلقات پر زور دیا ہے اور امریکہ اور ایساف کے ساتھ تعلقات از سر نو مرتب کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیٹوسپلائی بحالی کے لئے آج بھی دباو¿ میں ہیں، دنیا کو بتاناچاہتے ہیں کہ افغان امن عمل میں پاکستان بھی اتحادی ہے اور افغانستان میں امن پاکستان کے مفاد میں ہے۔ حنا ربانی کھر نے صدر زرداری کی شکاگو کانفرنس میں شرکت پر تنقید کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ تنقید کرنے والے پاکستان کو پیچھے دھکیلنا چاہتے ہیں۔ وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ نیٹو سپلائی صرف پاکستان یاامریکہ کا نہیں بلکہ ساٹھ ممالک کے ساتھ تعلقات کا مسئلہ ہے۔ عالمی برادری سے الگ تھلگ ہو کر کوئی بھی پاکستان کے موقف کو نہیں سمجھے گا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -