دوستی پر سوالیہ نشان لگانے والاامریکہ معافی مانگے :بلاول بھٹو

دوستی پر سوالیہ نشان لگانے والاامریکہ معافی مانگے :بلاول بھٹو
دوستی پر سوالیہ نشان لگانے والاامریکہ معافی مانگے :بلاول بھٹو

  



نیو یا رک (مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ایبٹ آباد آپریشن نے پاکستان اور امریکہ کی دوستی پر سوالیہ نشان لگا دیے۔سلالہ چیک پوسٹ پر حملے پر امریکہ معافی مانگے اس میں 24 پاکستانی فوجی شہید ہوئے ہیں۔امریکہ کے دورہ کے موقع پر نیویارک میں خطاب کرتے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاک امریکہ تعلقات نازک دور سے گزر رہے ہیں۔ ڈرون حملے پاکستان کی خود مختاری کے خلاف ہیں یہ روکے جانے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ میری والدہ نے جمہوریت اور خواتین کے حقوق کے لیے جدوجہد کی۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں