احمد مختار پی آئی اے کی چیئر مین شپ سے دستبردار
اسلام آ باد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر دفاع چو دھری احمد مختار پی آئی اے کا چیئر مین کے عہد ے سے دستبردار ہوگئے ہیں جن کے بعد پی آئی اے کے ایم راﺅ قمر سلمان چیئر مین کا عہد ہ بھی اپنے پا س رکھیں گے ۔کارپوریٹ سیکٹرکا کہنا ہے کہ بیک وقت چیرمین اورایم ڈی کاعہدہ رکھناایس ای سی پی قوانین کیخلاف ہے،سٹاک ایکس چینج قوانین کے تحت لسٹڈکمپنیزمیں ایک شخص دوعہدے نہیں رکھ سکتا۔سٹاک ایکس چینج میں لسٹڈکمپنیزکے قواعدکے تحت ایسی تقرری قابل اعتراض ہے۔