پاکستان کابھارتی بجلی لینے کیلئے سنجیدگی سے غور

پاکستان کابھارتی بجلی لینے کیلئے سنجیدگی سے غور
پاکستان کابھارتی بجلی لینے کیلئے سنجیدگی سے غور

  

اسلام آ باد(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت سے 500میگا واٹ بجلی کی درآمد کیلئے سنجیدگی سے غور کر رہا ہے۔ وزیر پانی و بجلی سید نوید قمر نے بھارتی ہائی کمشنر شرت سبروال سے ملاقات کی جس میںانکا کہنا تھا کہ بجلی کی درآمد پر تکنیکی بات چیت کا پہلا راونڈ ہو چکا ہے اور دوسرا راونڈ آئندہ ماہ لاہور میں ہو گا۔وزیر پانی و بجلی کا کہنا تھاکہ اس تجارت سے دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور باہمی تعلقات میں بہتری آئی گی۔ ملاقات میں بھارتی ہائی کمشنر شرت سبر وال نے کہا کہ بجلی کی فراہمی سے دونوں ممالک کے درمیان بہتری آئے گی۔ اور بجلی کی تجارت سے دونوں ممالک میں تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی۔

مزید : بزنس