پاکستانی موقف نظرانداز، میرانشاہ میں ایک اور ڈرون حملہ، چار افراد جاں بحق، متعددزخمی

پاکستانی موقف نظرانداز، میرانشاہ میں ایک اور ڈرون حملہ، چار افراد جاں بحق، ...
پاکستانی موقف نظرانداز، میرانشاہ میں ایک اور ڈرون حملہ، چار افراد جاں بحق، متعددزخمی

  



میرانشاہ (مانیٹرنگ ڈیسک)نیٹو سربراہ اجلاس میں پاکستان کے صدر آصف علی زرداری کے مطالبات اور تحفظ کے بیان کے بعد شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں امریکی جاسوس طیارے کے میزائل حملے میں چارافراد جاں بحق اور متعددزخمی ہوگئے جبکہ حملے کے بعد بھی جاسوس طیاروں کی پروازیں جاری رہیں ۔ذرائع کے مطابق میرانشاہ بازار میں واقع ایک گھر پر دو میزائل داغے گئے جس کے نتیجے میں گھر مکمل طورپر تباہ اور چارافراد جاں بحق ہوگئے ۔ذرائع نے بتایاکہ حملے میں متعددافراد زخمی ہوگئے لیکن حملے کے بعد فضاءمیں موجود جاسوس طیاروں کی وجہ سے بروقت امدادی کارروائیاں شروع نہیں کی جاسکیں جبکہ لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔واضح رہے کہ گذشتہ روز اختتام پذیر ہونے والی نیٹو سربراہ کانفرنس میں پاکستان کی طرف سے ڈرون حملوں کو خودمختاری پر حملہ قراردیاگیاجبکہ دوسری طرف امریکہ پاکستان سے جلد از جلد افغانستان میں موجود نیٹو فورسز کے لیے سپلائی کھلوانے کا خواہاں ہے لیکن پاکستان کی پارلیمنٹ کی قراردادوں کے علاوہ صدر مملکت کے موقف کے خلاف حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔

مزید : سیاست /Headlines