جئے سندھ متحدہ محاذ کے مظفر بھٹو کی نماز جنازہ اداکردی گئی

جئے سندھ متحدہ محاذ کے مظفر بھٹو کی نماز جنازہ اداکردی گئی
جئے سندھ متحدہ محاذ کے مظفر بھٹو کی نماز جنازہ اداکردی گئی

  

سیہون شریف(مانیٹرنگ ڈیسک) جئے سندھ متحدہ محاذ کے سیکرٹری جنرل مظفر بھٹو کی سیہون شریف میں نماز جنازہ اداکردی گئی ہے۔نمازجنازہ میں محاذ کے مرکزی چیئرمین ریاض چانڈیوسمیت دیگر قوم پرست جماعتوں کے قائدین اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور تدفین جی ایم سید کے مزار کے احاطہ میں کی جائے گی ۔دوسری جانب مظفر بھٹو کے قتل کے خلاف سندھ کے مختلف شہروں میں شٹرڈاﺅن ہڑتال جاری ہے ۔واضح رہے کہ مظفر بھٹو کچھ عرصے سے لاپتہ تھے اور گزشتہ روز اُن کی لاش حیدرآبادبائی پاس کے قریب سے گوٹھ بخاری کے مقام سے ملی تھی۔

مزید : قومی