بھارتی شہرالہ آباد میں بم دھماکہ، چاربچوں سمیت پانچ افراد جاں بحق

بھارتی شہرالہ آباد میں بم دھماکہ، چاربچوں سمیت پانچ افراد جاں بحق
بھارتی شہرالہ آباد میں بم دھماکہ، چاربچوں سمیت پانچ افراد جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کے شہر الہ آباد کے قریب کیرالی گاﺅں میں کوڑے کے ڈھیر میں بم دھماکے میں چار بچوں سمیت پانچ افراد جاں بحق اور پندرہ زخمی ہو گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دھماکے سے کچرے کے ڈھیر پر کھیلتے بچوں اور راہگیروں سمیت پانچ افراد ہلاک ہو گئے اور 15زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیاگیا جہاں سات زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔پولیس کے مطابق ابتدائی طورپر دھماکے کی نوعیت کے بارے میں کچھ نہیں کہاجاسکتاتاہم بھارتی میڈیا کے مطابق بم دیسی ساختہ تھا اور ہلاک و زخمی ہونے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔