بٹن دباکر امریکہ تباہ کرینگے :القاعدہ کی نئی حکمت عملی

بٹن دباکر امریکہ تباہ کرینگے :القاعدہ کی نئی حکمت عملی
بٹن دباکر امریکہ تباہ کرینگے :القاعدہ کی نئی حکمت عملی

  

نیو یا رک (مانیٹرنگ ڈیسک)القاعدہ نے امریکہ کیخلاف جنگی حکمت عملی تبدیل کرتے ہوئے الیکٹرانک جہاد کی کال دے دی ہے۔القاعدہ نے اپنے مجاہدوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ امریکی حکومت اور انفراسٹرکچر پر سائبر حملے کریں جبکہ امریکہ نے کہا ہے کہ القاعدہ اس منصوبے پر عمل کے لیے جرائم پیشہ کمپیوٹر ہیکرز سے جدید ٹیکنالوجی حاصل کرسکتی ہے۔یہ انکشاف امریکی سینٹ کی کمیٹی برائے اندرونی سلامتی اور حکومتی امور میں پیش کی گئی ایک ویڈیو میں کیا گیاہے۔ ویڈیو القاعدہ نے جاری کی گئی تھی اور ایف بی آئی نے اسے حاصل کیا تھا۔ ویڈیو میں القاعدہ نے اپنے مجاہدین سے کہا ہے کہ ہ حملہ پر سائبر حملے کریں اور اس کے حکومتی انفراسٹرکچر اور الیکٹرک گریڈ نیٹ ورک پر حملے کرکے انہیں تباہ کیا جائے۔ امریکی انٹیلی جنس سائبر کمانڈ کے ایک سینئر آفیسرز ریئر ایڈمرل سموئل کوکس نے کمیٹی کو بتایا کہ سائبر حملوں کا خطرہ ایک حقیقت ہے اور القاعدہ کی اس حوالے سے خواہشات اور صلاحیت کے حصول میں زیادہ دوری نہیں ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس