منمو ہن نے نا کا میوں کا عترا ف کر لیا

منمو ہن نے نا کا میوں کا عترا ف کر لیا
منمو ہن نے نا کا میوں کا عترا ف کر لیا

  



 نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ نے اعتراف کیا ہے کہ ان کے اقتدار میں آنے کے تین سال بعد بھی حکومت کے پاس غیر مختتم ایجنڈے کی طویل فہرست موجود ہے اور انہوں نے بدعنوانی اور مالیاتی بد انتظامی سے نمٹنے کا عزم ظاہر کیا اور کہا کہ کچھ لوگ ہماری ترقی کے عمل کی مضبوطی کے بارے میں سوالات اٹھا رہے ہیں لیکن مجھے یقین ہے کہ ہم ان کے خدشوں کو غلط ثابت کر دینگے۔انکا کہنا تھا کہ عالمی مالیاتی بحران کے بعد سے سست ترین رفتار ہے جبکہ تجارتی اور کرنٹ اکاﺅنٹ خساروں کے بڑھنے سے تشویش میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ ڈالر کے مقابلے میں بھارتی روپیہ ریکارڈ حد تک گر چکا ہے جس سے غیر ملکی فنڈز کی آمد میں کمی کا اشارہ ملتا ہے اور بھارت کی اصلاحات کے حوالے سے غیر ملکی سرمایہ کاروں میں تشویش بڑھ رہی ہے۔

مزید : بین الاقوامی


loading...