اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس طلب ،ترقیاتی پروگرام کی منظوری کاامکان

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس طلب ،ترقیاتی پروگرام کی منظوری کاامکان
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس طلب ،ترقیاتی پروگرام کی منظوری کاامکان

  



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم نے قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس کل 24مئی جمعرات کو طلب کر لیا گیا ہے جس بجٹ امور بالخصوص825ارب روپے مالیت کاسالانہ ترقیاتی پروگرام کی منظوری دی جائے گی۔جس میں وفاق کا حصہ 350ارب روپے ہوگا جیو نیوزکے مطابق پی ایس ڈی پی میں نئے سال کیلئے وفاق کے ترقیاتی پروگرام میں 45ارب روپے کا اضافہ متوقع ہے ، پی ایس ڈی پی میں اولین ترجیح توانائی بالخصوص ڈیموں کے منصوبوں کو دی جائے گی جبکہ دیگر شعبوں میں اعلیٰ تعلیم ، ریلویز سمیت انفراسٹرکچر کے منصوبے شامل ہیں ، ذرائع کے مطابق وزارتوں اور محکموں کیلئے وفاق 180ارب روپے سے زائد فراہم کرے گا جبکہ توانائی کے شعبے کیلئے 90ارب سے زائد ، این ایچ اے پانچ ارب اور ایرا کیلئے دس ارب ہوں گے۔

مزید : بزنس