پاک بھارت داخلہ سکر یٹر یزمذاکرات کل ہونگے

پاک بھارت داخلہ سکر یٹر یزمذاکرات کل ہونگے
پاک بھارت داخلہ سکر یٹر یزمذاکرات کل ہونگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاک بھارت سیکرٹری داخلہ مذاکرات کل سے اسلام آباد میں شروع ہورہے ہیں جن کے لیے بھارتی سیکرٹری داخلہ آر کے سنگھ کی سربراہی میں بھارتی وفد پاکستان پہنچ گیا ہے۔ دو روزہ مذاکرات میں نئی ویزا پالیسی پردستخط کئے جانے کا امکان ہے۔ اس پالیسی کے تحت دونوں ممالک ویزوں کے اجراء میں حائل رکاوٹوں کا ازالہ کریں گے۔مذاکرات میں سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس اور ممبئی حملوں سے متعلق تحقیقات میں اب تک کی پیش رفت، منشیات اور انسانی سمگلنگ کی روک تھام پر بھی بات ہوگی۔ بھارتی سیکرٹری داخلہ آر کے سنگھ کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں سرحدی امور، ماہی گیروں کی رہائی اور بھارت کو مطلوب افراد کا معاملہ بھی اٹھایا جائے گا۔

مزید :

اسلام آباد -