ڈسٹرکٹ و سیشن جج عابد قریشی کی زیر صدارت اہم اجلاس
لاہور (نامہ نگار)سیشن کورٹ کے کمیٹی روم میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عابد حسین قریشی کی زیر صدارت کیسز کو جلد نمٹانے ،پرانے کیسز کے جلد فیصلے کرنے اور سائلین کو بروقت انصاف کی فراہمی کویقینی بنانے کے لئے اہم اجلاس منعقدہوا۔اجلاس میں لاہور کے ایڈیشنل سیشن ججز ، سینئر سول ججوں،ایڈمن ججوں ،اور کچہریوں کے سینئر جوڈیشل مجسٹریٹس صاحبان نے شرکت کی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عابد حسین قریشی نے اجلاس میں پرانے کیسز کی جلد از جلد سماعت کی ہدایات جاری کیں ۔