خانپور: جھونپڑیوں میں آگ لگنے سے ایک شخص جاں بحق‘ 4مویشی جھلس گئے

خانپور: جھونپڑیوں میں آگ لگنے سے ایک شخص جاں بحق‘ 4مویشی جھلس گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خان پور(نمائندہ پاکستان) خانپور کے تاریخی قصبہ چاچڑاں شریف میں بے نظیر شہید پل کے نزدیک قائم جھونپڑیوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی یہ حادثہ بستی چانڈیہ میں پیش آیا یاد رہے کہ یہ جھونپڑیاں جن کی تعداد 50کے قریب ہے بستی چانڈیہ میں موجود ہیں کھانا پکاتے ہوئے اچانک چنگاریاں اڑنے کے سبب ایک جھونپڑی میں آگ لگی جس نے ساتھ کی جھونپڑیوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا آگ سے (بقیہ نمبر60صفحہ12پر )

جھلسنے پر ایک شخص بھی دم توڑ گیا جبکہ چار عدد بھینسیں بھی جل گئیں ہلاک ہونے والا شخص بھینسوں کو بچانے کی کوشش کر رہا تھا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی 1122ریسکیو خانپور کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں جلنے والا شخص محمد سلیم ولد رشید عمر 20سال کا تھا ۔ ریسکیو1122خانپور نے اپنا آپریشن مکمل کر لیا ہے اور جل کر ہلا ک ہونے والے نوجوان کی نعش تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچا دی ۔