لارڈز ٹیسٹ کیلئے 12 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان ہو گیا، کون سے کھلاڑی شامل ہوئے ہیں؟ جان کر ہی آپ خوشی سے اچھل پڑیں گے

لارڈز ٹیسٹ کیلئے 12 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان ہو گیا، کون سے کھلاڑی شامل ہوئے ...
لارڈز ٹیسٹ کیلئے 12 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان ہو گیا، کون سے کھلاڑی شامل ہوئے ہیں؟ جان کر ہی آپ خوشی سے اچھل پڑیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) لارڈز ٹیسٹ کیلئے 12 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے جس کے مطابق آئرلینڈ کیخلاف ٹیسٹ کھیلنے والے 11 کھلاڑیوں کیساتھ حسن علی بھی شامل ہیں۔ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ حسن علی اور راحت علی میں سے کوئی ایک فائنل الیون کا حصہ بنے گا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”ہم اپنے دوست کو خفیہ نکاح کرنے پر۔۔۔“ پاکستانی نوجوان کو خفیہ نکاح کرنے پر اس کے دوستوں نے ”خفیہ“ مبارکباد دینے کا ایسا طریقہ اپنا لیا کہ دولہا اپنا سر پکڑے لے گا، دیکھ کر آپ بے اختیار کہہ اٹھیں گے ”ہاں! یہ شادی خفیہ ہی رہنے دو“ 
قومی ٹیم نے لارڈز ٹیسٹ کیلئے لندن میں بھرپور پریکٹس کی جس دوران کھلاڑیوں نے باﺅلنگ، بیٹنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں۔ کھلاڑیوں کی ٹریننگ کے بعد مکی آرتھر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اوپننگ بلے باز امام الحق نے خود کو ثابت کر دیا ہے جبکہ محمد عامر بھی مکمل فٹ اور میچ کیلئے تیار ہیں۔
لارڈز ٹیسٹ کیلئے اعلان کردہ قومی سکواڈ کی قیادت سرفراز احمد کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں اظہر علی، امام الحق، اسد شفیق، بابراعظم، سرفراز احمد، حارث سہیل، شاداب خان، فہیم اشرف، محمد عباس، راحت علی، محمد عامر اور حسن علی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان لارڈز ٹیسٹ جمعرات سے شروع ہو گا

مزید :

کھیل -