”کل نعیم الحق نے میرے ساتھ ۔۔۔ “ دانیال عزیز نے تھپڑ کھانے کے بعد بڑا دعویٰ کردیا

”کل نعیم الحق نے میرے ساتھ ۔۔۔ “ دانیال عزیز نے تھپڑ کھانے کے بعد بڑا دعویٰ ...
”کل نعیم الحق نے میرے ساتھ ۔۔۔ “ دانیال عزیز نے تھپڑ کھانے کے بعد بڑا دعویٰ کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر نجکاری کمیشن دانیال عزیز کا کہنا ہے کہ نعیم الحق نے ٹی وی پروگرام میں ان کے ساتھ پری پلانڈ حرکت کی۔
احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دانیال عزیز نے کہا کہ کل نعیم الحق نے پہلے سے طے شدہ منصوبے کے تحت حرکت کی، پی ٹی آئی والے مکمل طور پر بوکھلا چکے ہیںایسی کوئی بات ہی نہیں ہوئی تھی کہ نعیم الحق ہاتھ اٹھاتے۔

نعیم الحق نے پروگرام کے دوران تھپڑ مارا تو دانیال عزیز نے جواب میں کیا کیا ؟ جان کر آپ کو بھی یقین نہیں آ ئے گا

سیاہی پھینکنا، جوتے مارنا اور احسن اقبال کو گولی لگنا، یہ ایک کلچر کو فروغ دیا جارہا ہے ، یہ ایک سوچ ہے جس کے پیچھے ان کی بوکھلاہٹ ظاہر ہوتی ہے۔ خیال رہے کہ نجی ٹی وی کے 11 بجے کے پروگرام میں گزشتہ رات نعیم الحق نے دانیال عزیز کو تھپڑ مار دیا تھا۔

تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے دانیال عزیز کو تھپڑ دے مارا کیونکہ ۔۔۔
دانیال عزیز نے مزید کہا حقیقت یہ ہے کہ پی ٹی آئی کے 100 دن کے ایجنڈے میں ایک خفیہ راز ہے، یہ پاکستان کو تباہی کی طرف لے جانے کا پلان ہے لیکن جب میں نشاندہی کرتا ہوں تو یہ بوکھلا جاتے ہیں۔پی ٹی آئی کے اندر لڑائیاں بڑھتی جارہی ہیں ، اس کی کوئی تنظیم نہیں ہے ادھر ادھر سے لوٹے جمع کرکے خلا پورا نہیں ہوسکتا۔