عمران خان کا وکٹیں گرانے کا جنون جاری،ن لیگ کے 6 ارکان اسمبلی پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کریں گے

عمران خان کا وکٹیں گرانے کا جنون جاری،ن لیگ کے 6 ارکان اسمبلی پی ٹی آئی میں ...
عمران خان کا وکٹیں گرانے کا جنون جاری،ن لیگ کے 6 ارکان اسمبلی پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کریں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) کپتان کا وکٹیں گرانے کا جنون مسلسل جاری ہے، آج عمران خان مسلم لیگ ن کی 6 مزید وکٹیں گرائیں گے، نارووال اور بھکر سے لیگی ارکان اسمبلی کے تحریک انصاف کے ساتھ معاملات طے پاگئے۔
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے مسلم لیگ ن سمیت مخالف سیاسی جماعتوں کی وکٹیں گرانے کا سلسلہ جاری ہے۔ مسلم لیگ ن کے 2 ایم این اے اور 4 ایم پی ایز آج کپتان سے ملاقات کر کے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔
مسلم لیگ ن کے نارووال سے ایم این اے میاں محمد رشید آج کپتان کے کھلاڑی بنیں گے، نارووال سے ہی ایم پی اے اویس قاسم بھی تحریک انصاف میں شامل ہوں گے۔
بھکر سے مسلم لیگ ن کے ایم این اے ڈاکٹر افضل ڈھانڈلہ، ایم پی اے عامر عنایت شہانی اور لیگی ایم پی اے غضنفر عباس چھینہ بھی آج کھلاڑی بنیں گے۔ امیر محمد ایم پی اے پی پی 47 بھی آج تحریک انصاف میں شامل ہوں گے۔