عام انتخابات: نامزدگی فارمز کی چھپائی مکمل، اہم معلومات کے کالم غائب

عام انتخابات: نامزدگی فارمز کی چھپائی مکمل، اہم معلومات کے کالم غائب
عام انتخابات: نامزدگی فارمز کی چھپائی مکمل، اہم معلومات کے کالم غائب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) عام انتخابات کیلئے نامزدگی فارمز کی چھپائی مکمل کر کے چاروں صوبائی الیکشن کمیشن کے دفاتر میں پہنچا دیئے گئے، پہلی بار نامزدگی فارم الیکشن کمیشن کے بجائے ارکان پارلیمنٹ نے تیار کرایا۔
عام انتخابات کےلئے نامزدگی فارم سے قرضوں، مقدمات، دہری شہریت، 3 سالہ ٹیکس کی معلومات، تعلیم، پیشہ اور ڈیفالٹر کے کالم غائب کر دیئے گئے، نامزدگی فارم میں امیدوار صرف آرٹیکل 62، 63 پر پورا اترنے کا ڈیکلریشن دے گا۔ امیدوار ختم نبوت پر ایمان رکھنے کا حلف نامہ نامزدگی فارم میں دے گا۔
آئندہ الیکشن کے نامزدگی فارم سے امیدوار کے بیرون ملک دوروں کی تفصیلات بھی غائب کر دی گئیں، غیرملکی دوروں کی تفصیلات غائب ہونے سے امیدوار اقامہ ظاہر نہیں کریں گے۔