چنیوٹ میں تقریب کے دوران شہباز شریف اس طرح سٹیج پر اکیلے کیوں بیٹھے ہیں ؟ ایسی حقیقت سامنے آگئی کہ جان کر پوری ن لیگ کے ہوش اڑ جائیں گے

چنیوٹ میں تقریب کے دوران شہباز شریف اس طرح سٹیج پر اکیلے کیوں بیٹھے ہیں ؟ ...
چنیوٹ میں تقریب کے دوران شہباز شریف اس طرح سٹیج پر اکیلے کیوں بیٹھے ہیں ؟ ایسی حقیقت سامنے آگئی کہ جان کر پوری ن لیگ کے ہوش اڑ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چنیوٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے صدر اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف چنیوٹ کے دورے پر گئے توان کے استقبال کے لئے مسلم لیگ ن کا کوئی رکن اسمبلی نہ آیا اور وہ سٹیج پر اکیلے ہی بیٹھے رہے ، شہباز شریف کی اس تنہائی کی تصویریں سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہیں۔
ڈان نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ جب شہباز شریف منگل کے روز چنیوٹ کے دورے پر آئے تو وہاں علاقائی قیادت میں سے کسی کو موجودنہ پایا جو ان کے لئے باعث شرمند گی بنا۔ن لیگ کے ٹکٹ سے الیکشن لڑنے والے ایم این اے اور ایم پی ایز سٹیج سے غیر حاضر تھے۔ایم پی ایز میں مولانا رحمت اللہ،مہر امتیاز لالی،مہر ثقلین انور سپرا جبکہ ایم این ایز میںمہر غلام محمد لالی اورقیصر احمد شیخ سٹیج سے غائب تھے، البتہ کچھ دیر بعدایم پی اے الیاس چنیوٹی ،مولانا رحمت اللہ،مہر ثقلین انور سپراسٹیج پر آگئے تاہم سٹیج پھر بھی خالی رہا جس کے بعد میونسپل کمیٹی کے چیئرمین مہر خالد اور ضلع کونسل کے چیئرمین ثقلین سنجنکا کو سٹیج پر سیٹیں پر کرنے کے لئے بلایا گیا۔بعد ازاں وزیراعلیٰ کے ضلعی ہسپتال کے دورے پر بھی صرف ایم پی اے الیاس چنیوٹی ہی ان کے ساتھ تھے۔


ذرائع کے مطابق ایم پی ایز اور ایم این ایز نے پنجاب حکومت کے چنیوٹ میں منصوبوں پر توجہ نہ دینے اور فنڈز جاری نہ کرنے کی وجہ سے تقریب میں حصہ نہیں لیا۔ غیر حاضر رہنے والے بعض لیگی ارکان تحریک انصاف سمیت دوسری جماعتوں سے بھی رابطے میں ہیں۔