آتش بازی، پی ٹی آئی کے ایم پی اے سمیت 39افراد کیخلاف مقدمہ

آتش بازی، پی ٹی آئی کے ایم پی اے سمیت 39افراد کیخلاف مقدمہ
آتش بازی، پی ٹی آئی کے ایم پی اے سمیت 39افراد کیخلاف مقدمہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لیہ(ویب ڈیسک) کرکٹ میچ کے دوران آتش بازی اور ساﺅنڈ ایکٹ کی خلاف ورزی پر ایم پی اے سمیت 4نامزد اور 35نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

روزنامہ جنگ کے مطابق سٹیڈیم میں کرکٹ لیگ کی افتتاحی تقریب میں کرکٹ میچ کے دوران آتش بازی و ساﺅنڈ ایکٹ پر تحریک انصاف کے ایم پی اے عبدالمجید نیازی اور تین افراد سجاد عرف سجو، فیصل لاشاری ، قیصر خان بلوچ کے خلا ف نامزد جبکہ 30سے 35 نامعلوم افراد کے خلاف تھانہ کروڑ میں مقدمہ درج کیا گیا ۔

تحریک انصاف کے ایم پی اے مجید نیازی کے خلاف مقدمات کی تعداد 30ہوگئی واضح رہے کہ گزشتہ رات آتش بازی کا زبردست مظاہر کیا گیااور رات گئے تک کرکٹ میچ کی ساﺅنڈ پر کمنٹری گئی لوگ رات بھرجاگتے رہے روزہ کیلئے سخت پریشانی اور بے آرامی کا سامنا کرنا پڑا۔