کاغذات نامزدگی سے متعلق کیس،حکومتی وکیل نے جواب جمع کرانے کیلئے مہلت مانگ لی

کاغذات نامزدگی سے متعلق کیس،حکومتی وکیل نے جواب جمع کرانے کیلئے مہلت مانگ لی
کاغذات نامزدگی سے متعلق کیس،حکومتی وکیل نے جواب جمع کرانے کیلئے مہلت مانگ لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ میں اراکین اسمبلی کیلئے کاغذات نامزدگی فارم سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران حکومتی وکیل نے جواب جمع کرانے کیلئے مہلت مانگ لی ۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں ارکان اسمبلی کیلئے کاغذات نامزدگی فارم سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، درخواست گزار کے وکیل سعد رسول نے کہا کہ پارلیمنٹ کوامیدواروں کے کاغذات نامزدگی فارم بنانے کااختیارنہیں، پارلیمنٹ نے الیکشن کمیشن کے اختیارات استعمال کئے،وکیل درخواست گزار کا کہناتھا کہ نئے کاغذات نامزدگی فارم کے تحت جرائم پیشہ افرادبھی الیکشن لڑسکتے ہیں،عدالت سے استدعا ہےے کہ عدالت کاغذات نامزدگی کے فارم کوکالعدم قراردیا جائے۔
عدالت نے حکومتی وکیل سے استفسار کیا کہ بتائیں کس قانون کے تحت حکومت نے کاغذات نامزدگی کے فارم بنائے۔اس پر حکومتی وکیل نے جواب میں کہا کہ جواب جمع کرانے کیلئے مہلت دی جائے،عدالت نے وکلاکو 29 مئی تک جواب جمع کرانے کی مہلت دےدی۔