”مسائل حل ہو ئے نہ آپ نے وقت دیا “ایم پی اے کنول نعمان نے شہبازشریف کو استعفیٰ بھیج دیا
لاہور(ویب ڈیسک) ”مسائل حل ہو ئے نہ آپ نے وقت دیا “ایم پی اے کنول نعمان نے شہباز شریف کو استعفیٰ بھیج دیا۔
بتایاگیاہے کہ کنول نعمان کوایک عرصہ سے پارٹی کی طرف سے نظراندازکیاجارہاتھاجس سے دلبرداشتہ ہوکرانہوں نے پارٹی کوچھوڑدیا۔انہوں نے صدرمسلم لیگ ن اوروزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو اپنے استعفے میں لکھاہے کہ میں نے پارٹی میں 10برس گزاردیئے تاہم آج تک میری کوئی شکایت نہیں ملی ،لہذ امیرا ضمیرمطمئن ہے کہ میں نے پارٹی کانمک حلال کیاہے ،آج میں آپ کادرچھوڑکرجارہی ہوں۔
اس حوالے سے کنول نعمان کا کہناتھا میری کسی بھی سیاسی پارٹی سے ڈیل نہیں ہوئی اورنہ ہی میں کوئی پارٹی جوائن کررہی ہوں ،میں نے ذاتی وجوہات کی بناپرن لیگ چھوڑنے کافیصلہ کیاہے۔