نواز شریف کے ساتھ کیا ہوگا

نواز شریف کے ساتھ کیا ہوگا
نواز شریف کے ساتھ کیا ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  نوازشریف نے جب قومی اداروں کے خلاف زہر افشانی شروع کی تو اسی وقت وہ قومی سلامتی کےلیے خطرہ قرار دے دئیے گئے۔ نواز شریف نے بھارت نوازی خوب  نبھائی  ہے۔ خاندان شریفیہ کے مالی مفادات کیا قانون کی زد میں آئے , نواز شریف پاکستان کی سالمیت کے دشمن بن گئے۔ نوازشریف نے ممبی حملوں میں پاکستان کو ملوث قرار دے کر ہمارے دشمن کے اس بیانیے کو تقویت پہنچائی کہ پاکستان ایک دہشت گرد ریاست ہے۔ اس سے بڑھ کر افسوسناک بات اور کیا ہوگی کہ موصوف اپنے اس بیانیے پر ڈٹ گئے اور یہ ہی نہیں انہوں نے قومی سلامتی کونسل کی تردید بھی مسترد کردی اورکٹھ پتلی وزیراعظم خاقان عباسی   بھی قومی سلامتی کونسل کے بیانیے کو بالائے طاق رکھ کرنواز شریف کا دفاع کرتے رہے۔ جب اپنے ہی نشیمن پر بجلیاں گرانے لگیں تو غیروں کی کیا ضرورت ؟؟؟ نواز شریف اپنی ذات کے تحفظ کے لیے ملک کے  اہم  راز افشاء کرنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں ۔ یہ کوئی اچانک طے پانے والا بیانیہ نہیں ہے۔ کئی بھارتی حلقے نواز شریف کو برسراقتدار لانے کےلیے بھارتی سرمایہ کاری کا اعتراف کر چکے ہیں ۔  ایسی  صورتحال میں موصوف کی شوگر ملوں سے را ایجنٹس کا پکڑا جانا اور کلبھوشن کے معاملے پرنرم رویہ کوئی حیران کن بات نہیں ہے۔ نوازشریف اپنے دور اقتدار میں پاکستان کو معاشی طور پر دیوالیہ کرنے کےلیے ہر حربہ آزما چکے ہیں ۔   بھارت نواز ی میں  افواج پاکستان اور حساس اداروں کو زیرعتاب لانے اور کمزورکرنے کی پوری کوشش کی۔ نواز شریف حکومت  نے  سوچی سمجھی سازش کے تحت پاکستان کے خلاف دشمن کی ففتھ جنریشن وار میں ہراول  دستے کا کردار ادا کیا۔

ن لیگ نے ہر محب وطن سیاسی رہنماء کی کردارکشی کی بھر پور مہم چلائی تاکہ حزبِ اختلاف کے قائدین کےمتعلق  عوام کو بدظن کرکے ایک سیاسی انتشار کی کیفیت پیدا کی جاسکے۔ جب  بعض شخصیات کے خلاف کوئی مالی بے ضابطگی پیش کرنے میں ناکامی ہوئی تو ذاتیات پر حملے کیے گئے۔ ن لیگ کا سوشل میڈیا سیل بطورِ خاص معزز شخصیات کے متعلق عوام کے ذہنوں میں شکوک وشبہات پیدا کرنے ,افواج  پاکستان اور اعلیٰ عدلیہ کے معزز جج صاحبان کے خلاف زہرافشانی میں لگا رہتا ہے۔

 نوازشریف کی غداریوں کی فہرست کافی طویل ہو چکی ہے۔ لیگی قائدین دوسروں کو بھاشن دینے سے قبل اپنے گریبان میں ضرور جھانکیں اور بتائیں کہ قانون ختمِ نبوت ﷺسے چھیڑچھاڑ  کے کیا محرکات تھے؟؟؟ تحریک لبیک یارسول اللہ کے قائد مولانا خادم حسین رضوی اگر راجا ظفرالحق کمیٹی کی رپورٹ وصول کرچکے ہیں تو اسے منظر عام پر لائیں , اگر نہیں لاتے وہ بھی برابر قصوروار ٹھہریں گے۔ قوم کی اکثریت ن لیگی قیادت کو ختم نبوت ﷺ کا غدار سمجھتی ہے۔ ختم نبوت ﷺ کے غداروں کو قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ ہر پاکستانی کے دل کی آواز ہے۔  نواز شریف پانامہ کیس میں جے آئی ٹی رپورٹ کے مطابق ثابت شدہ قومی چور ہیں ۔ کیا قومی خزانے پر ہاتھ صاف کرنا ملک سے معاشی غداری نہیں تھی ؟؟؟ کیا قانون ختم نبوت ﷺ سے چھیڑچھاڑ عقیدہ ختم نبوت ﷺ سے غداری نہیں تھی ؟؟؟ کیا اعلیٰ عدلیہ کے خلاف انتخابی بیانیہ آئین و قانون سے غداری نہیں تھی؟؟؟ کیا افواج پاکستان پر تنقید , ممبئی حملوں میں ملک کو ملوث قرار دینا اور  حساس راز افشا کرنے کی دھمکی دینا ملکی سالمیت سے غداری نہیں تھی؟؟؟ کیا سانحہ ماڈل ٹاون  حکومتی فرائض سےغداری نہیں تھی  ؟؟؟؟  اگر یہ سب جرم غداری کے زمرے میں آتے ہیں تو سوچیں ایک غدار کی سزا کیا ہونی چاہئے۔

۔۔

نوٹ: روزنامہ پاکستان میں شائع ہونے والے بلاگز لکھاری کا ذاتی نقطہ نظر ہیں,ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں۔

مزید :

بلاگ -