خواب میں سانپ کا دیکھنا دشمن کی علامت ہے لیکن جب اس رنگ کا سانپ نظر آجائے تو جان لیں کہ آپ کی زندگی ایسے شخص کے ہاتھوں سنور جائے گی جو کہ۔۔۔

خواب میں سانپ کا دیکھنا دشمن کی علامت ہے لیکن جب اس رنگ کا سانپ نظر آجائے تو ...
خواب میں سانپ کا دیکھنا دشمن کی علامت ہے لیکن جب اس رنگ کا سانپ نظر آجائے تو جان لیں کہ آپ کی زندگی ایسے شخص کے ہاتھوں سنور جائے گی جو کہ۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نظام الدولہ )میرا نام محمد تبسم نذیر ہے، میں لاہور میں رہتا ہوں، میری شادی کو 11 سال ہوگئے ہیں، حالات بہت مشکل اور مشقت سے گزررہے ہیں۔ پہلے رمضان کو صبح فجر کے بعد مجھے ایک خواب آیا کہ میں ا پ نے گھر (گاؤں) گیا ہوا ہوں ۔دیکھتا ہوں کہ کچھ بچے صحن میں کھیل رہے ہیں۔ وہ اچانک ہی شور مچاتے ہیں کہ کوبرا سانپ جس کا بلیو کلر ہے دیوار سے لٹک رہا ہے اور بچہ بھی وہاں ہے ۔جب میں دیکھتا ہوں تو وہ میرا بیٹا تھا۔ وہ سانپ کے پاس کھیل رہا تھا، میں اسے وہاں سے بھاگنے کا کہتا ہوں،۔ سانپ واپس دیوار پر چڑھ کر دوسری طرف چلا جاتا ہے۔ جب میرا بھائی اور ایک کوئی اور لڑکا اسے دوبارہ دیکھتے ہیں تو میں دیوار پر چڑھ کر سانپ کے اوپر اپنے پاوں سے سے اسکو کچل دیتا ہوں ۔بتائے اس خواب کی تعبیر کیا ہوسکتی ہے۔
تعبیر۔خواب میں سانپ دشمن کی علامت ہے اگر آپ اسکا رنگ نہ بتاتے تو کہا جاسکتا تھا کہ اس خواب کی رو سے آپ اپنے دشمن پر غلبہ پائیں گے۔آپ کاکوئی پرانا بدخواہ دشمن موجود ہے جو آپ کے ذاتی معاملات کو خراب اور تباہ کرنا چاہتا ہے لیکن آپ اس چھپے ہوئے دشمن کو پہچان نہیں پارہے تھے لیکن اب وہ منظر عام پر آئے گا تو آپ اس پر اپنی روحانی قوت سے فتح حاصل کریں گے ۔ اسکو مغلوب کریں گے ۔لیکن آپ نے سانپ کا رنگ بتادیا ہے کہ بلیو کلر کا تھا ۔ اس طرھ یہ خواب انتہائی حیران کن بن گیا ہے ۔آپ کی زندگی میں کوئی ایسا مثبت سوچ کا حامل انسان آسکتا ہے جو آپ کو کاروباری یا پیشہ وارانہ خوف سے نکال سکتا ہے لیکن آپ اسکو اپنا دشمن سمجھ بیٹھیں گے اور پھر نقصان اٹھائیں گے ۔ممکن ہے کوئی ایسا انسان آپ کے اردگرد موجود ہو جس کے بہترین مشوروں کو آپ رد کررہے ہوں اور اسکو دشمن خیال کرتے ہوں ۔اس بات کا جائزہ لیکر فیصلہ خود کریں ۔آپ باقاعدگی سے باوضو رہا کریں اور تیسرا کلمہ پڑھتے رہا کریں تاکہ اللہ آپ کو اور آپ کے بچوں ،کاروبار کو خفیہ دشمنوں کے شر سے محفوظ رکھے ۔ 
( آپ اپنے خوابوں کی تعبیر جاننا چاہتے ہیں تو اس پر ای میل کرتے ہوئے خواب تفصیل سے لکھیں ،نامکمل کوائف پر تعبیر بیان نہیں کی جائے گی ۔ کیا آپ کوئی دوا کھاتے ہیں،کس مرض کی دوا ہے ۔عمر کتنی ہے،پیشہ کیا ہے۔کہاں رہتے ہیں،شادی شدہ ہیں ،خواب کس وقت دیکھا تھا،اس وقت پاکیزہ تھے؟خواب کی تعبیر اسی کالم میں بیان کی جائے گی،الگ سے جواب نہیں دیاجائے گا،یاد رکھیں کہ خواب آپ کی زندگی بدل سکتے ہیں،نجی،کاروباری ،بیماری ،خوشی غم،سفر،ازدواجی زندگی ایسے بے شمار معاملات کی خواب میں نشانی مل جاتی ہے ۔ nizamdaola@gmail.com )

مزید :

روشن کرنیں -