اے بی ڈی ویلیئرز کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

اے بی ڈی ویلیئرز کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
اے بی ڈی ویلیئرز کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کیپ ٹاﺅن (ڈیلی پاکستان آن لائن) جنوبی افریقہ کے مایہ ناز بلے باز اے بی ڈویلیئرز نے تمام طرز کی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرکے دنیائے کرکٹ کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”نیٹ آن کر دیو، تائے دی لاش۔۔۔“ پاکستان کے سب سے بڑے ”رن مرید“ نے ”معجزہ“ کر دکھایا، پی ٹی سی ایل والوں سے بالکل مفت میں وہ کام کروا دیا جو پاکستانی پیسے دے کر بھی نہیں کروا پاتے، ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی 

اے بی ڈویلیئرز نے ریٹائرمنٹ کا اعلان اپنی موبائل ایپ پر ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے کیا۔ڈی ویلیئرز کا کہنا تھا کہ ان کیلئے یہ ایک مشکل ترین فیصلہ تھا۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ”114 ٹیسٹ، 228 ون ڈے اور 78 ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں کے بعد اب وقت آ گیا ہے کہ نوجوانوں کو موقع دیا جائے۔ میرا کیرئیر بہترین رہا اور ایمانداری کی بات تو یہ ہے کہ اب میں تھک گیا ہوں۔
میرے لئے یہ بہت مشکل فیصلہ تھا اور میں نے اس بارے میں بہت سوچ بچار کی لیکن میں بہترین کرکٹ کھیلتے ہوئے ہی ریٹائر ہونا ہی پسند کروں گا۔ بھارت اور آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں شاندار کامیابی کے بعد میرے خیال سے یہ ریٹائرمنٹ کا بالکل صحیح وقت ہے۔“
کرکٹ کی دنیا میں مسٹر 360 کے نام سے پکارے جانے والے اے بی ڈویلیئرز نے اس موقع پر اپنے ساتھی کھلاڑیوں، فینز اور کرکٹ جنوبی افریقہ کا بھی شکریہ ادا کیا۔
حال ہی میں انہوں نے انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) میں رائل چیلنجرز بنگلور کی نمائندگی کی۔ ان کی ٹیم پلے آف میں جگہ تو نہ بنا سکی مگر عمدہ کارکردگی سے وہ ایک مرتبہ پھر شائقین کے دل جیتنے میں کامیاب ہو گئے۔
اس ٹورنامنٹ میں انہوں نے بلے بازی کرتے ہوئے ناصرف کئی بہترین، انوکھی اور دلچسپ شاٹس کھیلیں بلکہ باﺅنڈری کے قریب ایک ہاتھ سے ایسا عمدہ کیچ پکڑا کہ انہیں ”سپائیڈر مین“ کا خطاب بھی مل گیا۔