حکمران جماعت میں قیامت صغریٰ کا منظر عام ہو چکا ہے :فواد چوہدری

حکمران جماعت میں قیامت صغریٰ کا منظر عام ہو چکا ہے :فواد چوہدری
حکمران جماعت میں قیامت صغریٰ کا منظر عام ہو چکا ہے :فواد چوہدری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ن لیگ کی سیاست ختم ہوگئی ،حکمران جماعت میں قیامت صغریٰ کا منظر عام ہوچکا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ خود اسٹیبلشمنٹ اورآئی ایس آئی سے پیسے لیتے رہے وہی ان کےخلاف تقریریں کرتے رہے،نواز شریف دکھی دل کے ساتھ کارگل پر بات کرتے ہیں لیکن سیاچن پر بات نہیں کرتے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو مارشل لاکے ساتھ رہنے پرکوئی اعتراض نہیں،اصغرخان کیس میں نوازشریف نے پیسے لیے، آئی جے آئی بنوائی گئی،جاوید ہاشمی نے 87 لاکھ روپے کیش لیے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کے د وران فواد چوہدری نے کہا کہ نوازشریف کو پاکستان سے محبت ہوتی تو 300 ارب روپے باہر نہیں لے جاتے ،سابق وزیراعظم کا مقصد اپنی جائیداد بچانا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاناما لیکس کا معاملہ جرمنی میں سامنے آیا جس کے بعد منی لانڈرنگ کے خلاف مہم پوری دنیا میں چلی ،نوازشریف نے تحقیقات میں ہر بات بتائی لیکن یہ نہیں بتایا کہ ان کی منی ٹریل کہاں ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ نوازشریف کا شکوہ ہے کہ ان کےخلاف اسکینڈل کی تحقیقات کیوں ہوئی؟سابق وزیراعظم کا بیانیہ ہے کہ انہوں نے دوسروں کے ساتھ جو کچھ کیا وہ درست ہے جبکہ دوسروں نے ان کے ساتھ جو کچھ کیا وہ غلط ہے۔ان کا کہناتھاکہ شہبازشریف ، نوازشریف نے ماضی میں ججوں پر دباﺅ ڈالا ، کیا انہوں نے اس کی معافی مانگی ؟سابق وزیراعظم کی 1993ءمیں حکومت کرپشن کے الزامات پر برطرف ہوئی تھی ،نوازشریف کو اپنے کئے اقدامات پر کوئی افسوس نہیں۔

مزید :

قومی -