آرمی چیف کی ہدایات پرجونیئر لیڈرزاکیڈمی شنکیاری کوسینٹرآف ایکسیلینس فارجونیئرملٹری لیڈرشپ کادرجہ دے دیا گیا

آرمی چیف کی ہدایات پرجونیئر لیڈرزاکیڈمی شنکیاری کوسینٹرآف ایکسیلینس ...
آرمی چیف کی ہدایات پرجونیئر لیڈرزاکیڈمی شنکیاری کوسینٹرآف ایکسیلینس فارجونیئرملٹری لیڈرشپ کادرجہ دے دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ہدایات پر جونیئر لیڈرزاکیڈمی شنکیاری کوسینٹرآف ایکسیلینس فارجونیئرملٹری لیڈرشپ کادرجہ دے دیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جونیئر لیڈرزاکیڈمی شنکیاری کا دورہ کیاجہاں جے ا یل اے کے کمانڈنٹ نے انہیں تفصیلی بریفنگ دی۔آرمی چیف نے فاٹااورمالاکنڈ سے نو جوان افسران کوبطورانسٹرکٹرزدیکھ کراظہارمسرت کیا،اس کے علاوہ انہوں نے فیکلٹی کےساتھ بھی بات چیت کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جے ا یل اےجونیئرکمیشنڈآفیسرزاورنان کمیشنڈآفیسرزکوپیشہ ورانہ تربیت دیتاہے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ جدیدجنگی دورمیں جونیئرلیڈرزکی تربیت انتہائی اہمیت رکھتی ہے۔

..۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

مزید :

قومی -