بطور کھلاڑی اور کپتان اپنی کارکردگی سے لارڈز ٹیسٹ کو یاد گار بنانا چاہتا ہوں:سرفراز احمد

بطور کھلاڑی اور کپتان اپنی کارکردگی سے لارڈز ٹیسٹ کو یاد گار بنانا چاہتا ...
بطور کھلاڑی اور کپتان اپنی کارکردگی سے لارڈز ٹیسٹ کو یاد گار بنانا چاہتا ہوں:سرفراز احمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ وہ لارڈز ٹیسٹ کو بطور کپتان اور کھلاڑی اپنی کارکردگی سے یادگار بنانا چاہتے ہیں۔
لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ لارڈز پر پہلی بار نہیں کھیل رہا لیکن بطور کپتان یہاں ٹیسٹ کھیلنا پہلا تجربہ ہے جسے اپنی کارکردگی کے ساتھ یادگار بنانے کی خواہش ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میزبان انگلش ٹیم گھر میں مضبوط ہو گی تاہم ہمیں یاد رکھنا چاہیے کہ حالیہ عرصے میں انگلش ٹیم کی پرفارمنس اچھی نہیں رہی ہے۔انگلینڈ کو لارڈز میں ہرانے سے متعلق پوچھے گئے سوال پر سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ممکن ہے تاہم شکست کا کڑوا گھونٹ بھی ہمیں پینا پڑ سکتا ہے جو کھیل کا حصہ ہے، البتہ بطور کپتان میری خواہش ہے کہ ہماری ٹیم اچھی کرکٹ کھیلے۔ٹیم کے انتخاب کے سوال پر سرفراز احمد کا کہنا تھا، حسن علی ہماری ترجیح ہوں گے، البتہ اس بات کا انحصار ان کی فٹنس اور پریکٹس سیشن میں بولنگ کارکردگی پر منحصر ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں انگلینڈ آئے ہوئے کافی وقت گزر چکا لیکن کبھی ہم گرمی میں کھیلتے ہیں اور کبھی اتنی سردی میں میدان میں اترنا پڑتا ہے کہ جیبوں سے ہاتھ باہر نکالنے کا دل ہی نہیں کرتا۔وکٹ کیپر کپتان نے کہا کہ وہ ایک ایسی نوجوان ٹیم کے ساتھ لارڈز میں انگلینڈ سے مقابلہ کر نے جا رہے ہیں جس کے صرف 4 کھلاڑی محمد عامر، اظہر علی، اسد شفیق اور وہ خود اس سے پہلے یہاں ٹیسٹ کھیلے ہیں، البتہ اس بات سے قطع نظر اچھی اور مثبت کرکٹ کھیل کر وہ یہاں سے واپس جانا چاہیں گے۔

مزید :

کھیل -