”سزائے موت کے قیدیوں کو بیڑیوں سمیت میرے اور کلثوم نواز کے ساتھ بٹھا یاجاتا“ مریم نواز نے ایسا انکشاف کردیا کہ عوام حیران رہ جائیں گے

”سزائے موت کے قیدیوں کو بیڑیوں سمیت میرے اور کلثوم نواز کے ساتھ بٹھا ...
”سزائے موت کے قیدیوں کو بیڑیوں سمیت میرے اور کلثوم نواز کے ساتھ بٹھا یاجاتا“ مریم نواز نے ایسا انکشاف کردیا کہ عوام حیران رہ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اٹک (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما مریم نواز نے انکشاف کیا ہے کہ جب جنرل مشرف نے منتخب جمہو ری حکومت پر قبضہ کر کے نواز شریف کو اٹک جیل میں بند کردیا تھا تو میں جب اپنے قید والد کو اٹک جیل میںملنے کیلئے آتی تھی تو سزائے موت کے قیدیوں کو کال کوٹھریوں سے نکال کربیڑیوں سمیت میرے اور میری والدہ کے ساتھ بٹھادیا جاتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اٹک میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مر یم نواز نے کہا کہ نواز شریف نے اس وقت بھی عوام سے محبت کی سزا بھگتی تھی جب مشرف نے جرنیلوں کے ساتھ ملکر اوورٹیک کیا تھا اور اب بھی وہ عدالتوں میں روزے کی حالت میںچار چار گھنٹے کھڑے ہوکر عوام سے محبت کی سزا بھگت رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف پانامہ پر درجنوں پیشیاں بھگت چکے ہیں لیکن جن چار سو لوگوں کا نام پانامہ میں موجود تھا ان کو کسی نے نہیں بلایا اورنہ ہی انہوں نے ایک پیشی بھی بھگتی۔ مر یم نواز نے کہا کہ کبھی کسی نے آج تک اپنے بیٹے سے بھی تنخواہ لی ہے ! لیکن نواز شریف پر کرپشن کا مقدمہ بنایا اور ان پر ایک پائی کی کرپشن بھی ثابت نہیں ہوئی لیکن پھر بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نکال دیا گیا۔ اس کے باوجود عوام کی نواز شریف سے محبت کم نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ جب کلثوم نواز نے الیکشن لڑا تو کئی لیگی کارکنوں کو کالے کپڑوں میں لپیٹ کر غائب کردیا جوکو پولنگ کے بعد چھوڑا گیا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -