حافظ آباد کی نرسنگ سکول طالبات کا ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفیسر کے خلاف اعزازیہ نہ دئیے جانے والے کے خلا ف احتجاج،فنڈز نہ ملنے تک کام بند کرنے کا اعلان

حافظ آباد کی نرسنگ سکول طالبات کا ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفیسر کے خلاف اعزازیہ نہ ...
حافظ آباد کی نرسنگ سکول طالبات کا ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفیسر کے خلاف اعزازیہ نہ دئیے جانے والے کے خلا ف احتجاج،فنڈز نہ ملنے تک کام بند کرنے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

حافظ آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال حافظ آباد کی نرسنگ سکول کی طالبات نے گذشتہ آٹھ ماہ سے اعزازیہ نہ ملنے کے خلاف ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفیسر محمد حنیف بھٹہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے سخت نعرہ بازی کرتے ہوئے کام بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر حافظ آباد ہسپتال کی نرسنگ سکول کی طالبات کا ڈسٹرکٹ ہسپتال میں نعرہ بازی اور احتجاج کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انہیں گذشتہ آٹھ ماہ سے اعزازیہ نہیں دیا جارہا اور بغیر اعزازیہ کے ہم سے ڈیوٹی لی جارہی ہے۔ طالبات کا کہنا تھا کہ ہم محکمہ صحت کے ارباب اختیار کو کئی بار اپنی مشکلات سے آگاہ کرچکی ہیں لیکن ہماری کوئی شنوائی نہ ہورہی ہے،جس کی وجہ سے اب ہم مجبور ہوکر ہسپتال میں غیر معینہ مدت تک کام کرنا بند کررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب تک ہمارے واجبات ادا نہیں کئے جاتے اسوقت تک ہم کام نہیں کریں گی۔انہوں نے کہا کہ اگر اب بھی ہماری شنوائی نہ ہوئی تو پھر ہمیں چوکوں اور چوراہوں میں آکر احتجاج کریں گی۔اس موقع پر طالبات نے ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفیسر حنیف بھٹہ کے خلاف سخت نعرہ بازی بھی کی۔ دوسری جانب محکمہ صحت کا موقف ہے کہ ہم نے تمام پراسیس مکمل کرکے اکاونٹس آفس بھجوادیا ہے لیکن اس میں ہماری سستی اور غفلت نہ ہے بلکہ ڈسٹرکٹ اکاو¿نٹس آفس کی جانب سے انہیں چیک جاری نہیں کئے جارہے۔ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفیسر کے مطابق فنڈز کی کمی کی وجہ سے چیک نہیں بن سکے۔

ویڈیو دیکھیں: