مقبوضہ کشمیر میں معصوم کشمیر ی کو جیپ کے آگے باندھ کر چکر لگانے والا بدنام زمانہ بھارتی میجر گوگی سری نگر کے ہوٹل میں کم عمر لڑکی کے ساتھ پکڑا گیا اور پھر ۔۔۔ایسا واقعہ پیش آگیا کہ آپ کے بھی غصے کی انتہا نہ رہے گی

مقبوضہ کشمیر میں معصوم کشمیر ی کو جیپ کے آگے باندھ کر چکر لگانے والا بدنام ...
مقبوضہ کشمیر میں معصوم کشمیر ی کو جیپ کے آگے باندھ کر چکر لگانے والا بدنام زمانہ بھارتی میجر گوگی سری نگر کے ہوٹل میں کم عمر لڑکی کے ساتھ پکڑا گیا اور پھر ۔۔۔ایسا واقعہ پیش آگیا کہ آپ کے بھی غصے کی انتہا نہ رہے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سری نگر (ڈیلی پاکستان آن لائن )مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ سال کشمیر ی نوجوان کو جیپ پر باندھ کر انسانیت سوز سلوک کرنے والے میجر گوگی کو بھارتی پولیس نے گرفتار کرلیا اور کچھ ہی دیربعد رہا کردیا ۔مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز ظلم کرنے والا بدنام زمانہ میجر گوگی دوران ڈیوٹی سرینگر کے ہوٹل میں ایک کم عمر لڑکی کے ہمراہ پکڑا گیا، بیان رکارڈ کروانے کے بعد پولیس نے میجر گوگی کو رہا کردیا۔پولیس کے مطابق بھارتی میجر لیتل گوگی، مقامی لڑکی اور میجر گوگی کے ڈرائیور کو ہوٹل سے حراست میں لیا گیا، میجر گوگی لڑکی اور ڈرائیور کے ہمراہ ہوٹل پہنچا تھا۔ہوٹل انتظامیہ نے شناخت پوچھی تو ڈرائیور نے سٹاف سے ہاتھا پائی کی جس کے بعد پولیس طلب کی گئی اور پھر پولیس بھارتی میجر، لڑکی اور ڈرائیور تینوں کو تھانے لے گئی، ہوٹل کا کمرہ میجر گوگی کے نام آن لائن بک کرایا گیا تھا۔پولیس نے میجر گوگی کا بیان رکارڈ کرنے کے بعد اسے چھوڑ دیا، آئی جی پولیس نے واقعے کے خلاف تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔