ن لیگ سے استعفیٰ دینے کے اگلے ہی دن اداکارہ کنول نعمان نے ایسا کام کر دیاجس کی کسی کو بھی توقع نہ تھی ،پی ٹی آئی والے بھی دنگ رہ جائیں گے

ن لیگ سے استعفیٰ دینے کے اگلے ہی دن اداکارہ کنول نعمان نے ایسا کام کر دیاجس کی ...
ن لیگ سے استعفیٰ دینے کے اگلے ہی دن اداکارہ کنول نعمان نے ایسا کام کر دیاجس کی کسی کو بھی توقع نہ تھی ،پی ٹی آئی والے بھی دنگ رہ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی اور سابق اداکارہ کنول نعمان نے پارٹی کو بھیجا جانے والے اپنا استعفیٰ واپس لے لیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق ایم پی اے کنول نعمان کا کہناتھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے شکوے دو رکر دیئے ہیں تاہم اب پارٹی میں ہوں اور رہوں گی،پارٹی قیادت نے ان کے خدشات دور کردیئے ہیں، وہ کل بھی پارٹی کی وفادار تھیں اور آج بھی ہیں ۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ گزشتہ روز کنول نعمان نے شہبازشریف کو استعفیٰ بھجوایا تھا جس میں انہوں نے وجوہات بیان کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں نے پارٹی میں 10برس گزاردیئے ،آپ کو کہیں سے بھی میری کوئی شکایت نہیں ملی گی،لہذا میرا ضمیرمطمئن ہے کہ میں نے پارٹی کانمک حلال کیاہے ،آج میں آپ کادرچھوڑکرجارہی ہوں۔کنول نعمان کا کہناتھا میری کسی بھی سیاسی پارٹی سے ڈیل نہیں ہوئی اورنہ ہی میں کوئی پارٹی جوائن کررہی ہوں ،میں نے ذاتی وجوہات کی بناپرن لیگ چھوڑنے فیصلہ کیا تھا تاہم اب استعفیٰ واپس لینے کا اعلان کر دیا ہے ۔

مزید :

قومی -