مولانا طارق جمیل نوازشریف سے ملنے جاتی امراءکیوں گئے تھے ؟ میڈیا کو ایسی وجہ بیان کر دی کہ صحافیوں کی بھی ہنسی چھوٹ گئی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )مولانا طارق جمیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں کچھ ماہ قبل جاتی امراءگیا تھا اور جب وہاں سے نکلا تو تھوڑا جلدی میں تھا لیکن آپ کے میڈیا نے خبر چلائی کہ میں شائد وہاں کوئی تعویز دینے گیا ہوں اور کسی نے خبر چلائی کہ وظیفہ بتانے گئے تھے جبکہ سماءنیوز نے خبر چلائی کہ ہم آپ کو سب سے پہلے بتا رہے ہیں کہ مولانا صاحب جاتی امراءکوئی خاص وظیفہ دینے گئے تھے کہ حکومت بچ جائے یا پھر وہ سزا سے بچ جائیں ۔ لیکن میں تو صرف وہاں نوازشریف کی اہلیہ کا حال پوچھنے کیلئے گیا تھا لیکن یہ خبریں چلائی گئیں ۔
تفصیلات کے مطابق مولانا طارق جمیل نے انتہائی خوشگوار ماحول میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج میں آپ کو دیکھ کر ڈر گیا اور رک گیا کہ آپ کہیں کوئی اور ہی خبر نہ چلا دیں ، یہاں آج میں میاں صاحب کی عیادت کیلئے ہی آیا تھا اور اس وقت بھی ان کی اہلیہ کی عیادت کیلئے آیا تھا ، اللہ کا فضل ہے کہ وہ مجھے بادشاہوں کے پاس لے جاتا ہے ، میں چائے کی پیالی کے علاوہ کسی چیز کا روادار نہیں ہوں ۔
ان کا کہناتھا کہ یہ جو شدت پسندی آئی ہوئی ہے تو میں تمام مکاتب فکر کے علماءسے ہاتھ جوڑ کر گزارش کرتاہوں کہ وہ لوگوں میں محبت کا درس دیں اور ایک دوسرے کو کافر کہنے کی باتوں سے پرہیز کریں ، اسلام کا سب سے مضبوط عمل اللہ کیلئے محبت کرنا ہے ۔
ویڈیو دیکھیں: