”نوازشریف نے آج احتساب عدالت میں جو بیان دیا ، چند دن پہلے یہ فوج کو بھیجا تھا اور کہا تھا کہ ۔۔۔“ سینئر صحافی نے تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئر صحافی صابر شاکر نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیاہے کہ نوازشریف نے جو آج بیان احتساب عدالت میں دیاہے وہ بیان انہوں نے کچھ روز قبل فوج کو بھی بھجوایا تھا اور کہا تھا کہ وہ فوج اور اسٹبلشمنٹ کے بکھیے ادھیڑ دیں گے ۔
نجی ٹی وی کے پروگرام ’دی رپورٹرز ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے صابر شاکر کا کہناتھا کہ ابھی کچھ دن پہلے نوازشریف نے جو بیان احتساب عدالت میں دیا ہے اس کی ایک کاپی دے کر ایک بندے کو بھیجا ،اس آدمی کو میں ’عبداللہ بن اوبئی ‘کہتا ہوں کیونکہ وہ ادھر کا پیغام اُدھر اور اُدھر کا پیغام ادھر پہنچاتا ہے ، اس بندے نے وہاں جا کر کہا کہ نوازشریف احتساب عدالت میں یہ بیان دینا چاہتے ہیں اور وہ فوج اور اسٹیبلشمنٹ کے بکھیے ادھیڑ دیں گے ۔صابر شاکر کے مطابق اس بندے نے پیغام پہنچایا کہ نوازشریف احتساب عدالت میں 342 کا بیان اس طریقے سے دینا چاہتے ہیں تو کچھ ہو سکتاہے تو کرلیں ، یعنی معافی تلافی اورنوازشریف کی طرف سے یہ دھمکی بھی تھی لیکن دوسری جانب سے انتہائی ٹھنڈ پروگرام تھا اور انہوں نے جواب دیا کہ جو کچھ عدالت میں چل رہاہے اس سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے یہ عدالت فیصلہ کرے گی کہ انہوں نے کچھ کیا ہے یا نہیں ۔
ویڈیو دیکھیں: