علیحدہ صوبے کے معاملے پرمراد علی شاہ کا ردِعمل جمہوری روایات کے منافی ہے: آفاق احمد 

 علیحدہ صوبے کے معاملے پرمراد علی شاہ کا ردِعمل جمہوری روایات کے منافی ہے: ...
 علیحدہ صوبے کے معاملے پرمراد علی شاہ کا ردِعمل جمہوری روایات کے منافی ہے: آفاق احمد 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) مہاجرقومی موومنٹ( پاکستان) کے چیئرمین آفاق احمد نے سندھ اسمبلی میں علیحدہ صوبے کے معاملے پر  وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ کے ردِ عمل کو غیر ذمہ دارانہ اور  افسوس ناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے  کہ مراد علی شاہ نے جس طرح آمرانہ اور دھمکی آمیز ردِعمل کا اظہار کیا ہےوہ جمہوری روایات کے منافی ہے،اکثریت کے گھمنڈ اور وڈیرانہ سوچ کی وجہ سے ہی سندھ  کےشہری علاقوں میں یہ احساس پیدا ہوا ہے کہ مہاجر عوام اپنے جائز حقوق دلائل کی بنیاد پر کسی کو قائل کرکے اس صوبائی اسمبلی سے کیسے حاصل کرسکتے ہیں جہاں کثرت رائے پروڈیرانہ فیصلے مسلط کئے جاتے ہوں؟۔

تفصیلات کے مطابق آفاق احمد نے کہا کہ مراد علی شاہ کے رویے نے جنوبی سندھ صوبے کے قیام کی ضرورت کو شدید کردیا ہے، آج سند ھ کی تقسیم پر آگ بگولا ہونے والوں کو اگر سندھ کو متحد رکھنا تھا تو سندھ میں بسنے والے ہر شخص کو متحد کرتے ، سندھ میں شہری اور دیہی کی تقسیم کے خاتمے کیلئے اقدامات کرتے،کوٹہ سسٹم کے ذریعے قابلیت کے قتل عام کو روکتے،لیکن یہ سب کرنے کے بجائے شہری اور دیہی کی تقسیم کو مزید گہراکیا گیا، کوٹہ سسٹم کے خاتمے کی بجائے ہر بار اسکی مدت ختم ہونے پر اکثریت کے بل بوتے پر اسے پھر مسلط کردیا گیا۔آفاق احمد نے کہا کہ ہمارے بزرگوں نے بے پناہ قربانیا ں دے کرپاکستان اس لئے نہیں بنایا تھا کہ انگریزوں کی غلامی سے آزاد ی حاصل کرکے سندھی وڈیروں کی غلامی تسلیم کرلیں۔ آفاق احمد نے کہا کہ میری دھرتی پاکستان ہے اور اسکی تقسیم پر کس کس نے جشن منایا تھا ہم بھولے نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم تو ذوالفقار علی بھٹو کی کھینچی ہوئی لکیرکو قانونی حیثیت دینے جارہے ہیں،سندھ کی عملاً تقسیم تو ذوالفقار علی بھٹو1972 میں سندھ کو دو لسانی صوبہ قرار دے کر کرچکے ۔