آئی ایس پی آر نے سائبر الرٹ جاری کردیا
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق ادارے کا نام استعما ل کرکے ای میل بھیجی جارہی ہیں ، جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے سائبر الرٹ جاری کیا گیا جس میں بتایا گیا ہے کہ ادارے کا نام استعمال کرکے ای میل بھیجی جارہی ہیں ۔ادارے کا کہنا ہے کہ invite@ispr.press سے کوئی بھی میل وصول ہو تو اسے کھولنے کی بجائے ڈیلیٹ کردیا جائے ،ای میل کھولنے سے کمپیوٹر میں وائرس آجاتا ہے۔ادارے کا مزید کہنا تھا کہ اگر غلطی سے میل کھل جاتی ہے تو اس میں موجود کسی بھی لنک کو نہیں کھولا جائے۔
آئی ایس پی آر نے مزید کہا ہے کہ ادارے کا آفیشنل ڈومین ispr.gov.pkہے۔