پی ٹی ایم والے بیہودہ گفتگو کررہے ہیں ، فواد چودھری

پی ٹی ایم والے بیہودہ گفتگو کررہے ہیں ، فواد چودھری
پی ٹی ایم والے بیہودہ گفتگو کررہے ہیں ، فواد چودھری

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے فواد حسین نے کہاہے کہ کسی نے ایسی بیہودہ گفتگو نہیں کی جیسی پی ٹی ایم والے کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک ٹوئٹ میں فواد حسین نے کہا کہ پی ٹی ایم معصوم بچی کے قتل کو دو ٹکے کی سیاست کیلئے استعمال کررہی ہے ، اس سے ظاہر ہوتاہے کہ ان کی سیاست کے سینے میں دل نہیں ہے ۔

انہوں  نے کہا کہ قصور میں  نو بچیوں کا قتل ہوا تھا پھر کہیں جاکر پرچہ کٹا ، کسی نے ایسی بیہودہ گفتگو نہیں کی جیسی یہ لوگ کررہے ہیں۔

مزید : قومی