چیئر مین بورڈ آف انویسٹمنٹ ہارون شریف نے استعفیٰ دینے کی وجہ بتا دی

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین ہارون شریف نے کہا ہے کہ ان کے استعفے کی ایک وجہ بیوروکریسی سے مطلوبہ تعاون نہ ملنا بھی ہے اور اس حوالے سے طرز خیال تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔نجی نیوز چینل ہم نیوز کے پروگرام ’بڑی بات‘ میں انہوں نے کہا کہ وہ بغیر کسی عہدے کے پاکستان کیلئے کام کرنے کیلئے تیار ہیں اور وزیراعظم عمران خان سے بھی اچھے تعلقات ہیں۔ہارون شریف کا مزید کہنا تھا کہ بیرون ملک سے سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں۔ہارون شریف کو تحریک انصاف کی حکومت میں چیئر مین بورڈ آف انویسٹمنٹ تعینات کیا گیا تھا۔