قومی ٹیم میں کسی قسم کا انتشار نہیں ،سرفراز احمد نے وضاحت کردی

قومی ٹیم میں کسی قسم کا انتشار نہیں ،سرفراز احمد نے وضاحت کردی
قومی ٹیم میں کسی قسم کا انتشار نہیں ،سرفراز احمد نے وضاحت کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے پاکستانی سکواڈ میں انتشار کی افواہوں کو مسترد کر دیا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم میں کسی قسم کا اختلاف نہیں ،ان افواہوں سے ورلڈ کپ سکواڈ تناﺅ کا شکار ہے ۔
نجی نیوز چینل ایکسپر یس نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ نجانے لوگ اس طرح کی باتیں اور تبصرے کیوں کر رہے ہیں، ٹیم میں انتشار کی باتوں میں کوئی صداقت نہیں، بڑی اچھی بات ہوگی کہ اس طرح کی افواہیں عوام میں نہ پھیلائی جائیں۔انہوں نے کہا کہ ٹیم کی فیلڈنگ کی وجہ سے زیادہ مسائل ہیں ،ورلڈ کپ سے قبل ان خامیوں پر قابو پانے کی کوشش کریں گے ۔

مزید :

کھیل -