پی ٹی ایم کو مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے ، فردوس عاشق اعوان کا محسن داوڑ کے بیان پر ردعمل

پی ٹی ایم کو مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے ، فردوس عاشق اعوان کا ...
پی ٹی ایم کو مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے ، فردوس عاشق اعوان کا محسن داوڑ کے بیان پر ردعمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ پی ٹی ایم والوں کا کردار قوم کے سامنے متنازعہ بنادیاہے ، ہم پی ٹی ایم کو معصوم بچی پر سیاست نہیں کرنے دیں گے

اے آروائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے محسن داوڑ کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ محسن داوڑ فخریہ انداز میں کہہ رہے ہیں کہ میں افغانی ہوں اورمیرا پاکستان سے کوئی تعلق نہیں ہے ، اس سے ان کا وہ بیانیہ بے نقاب ہوگیاہے جو آج تک ہماری مسلح افواج قوم سے شیئر کرتی رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس انکشاف نے پی ٹی ایم والوں کا کردار قوم کے سامنے متنازعہ بنادیاہے ، ہم پی ٹی ایم کو معصوم بچی پر سیاست نہیں کرنے دیں گے اور ان کے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دینگے ۔

مزید :

قومی -