سیاسی افطار پارٹیاں کرپشن بچاﺅ مہم کا حصہ ہیں،اعجاز چودھری

سیاسی افطار پارٹیاں کرپشن بچاﺅ مہم کا حصہ ہیں،اعجاز چودھری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نمائندہ خصوصی)پاکستان تحرےک انصاف کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل اعجازاحمد چوہدری نے کہا کہ شریف اور زرداری خاندان کی دوسری نسل بھی لوٹ مار اورکرپشن کرنے اور اسے بچانے کیلئے ”میثاق چور ی بچاﺅ “کی جانب چل پڑی ہے ، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی افطار پارٹیاں کرپشن بچاﺅ مہم کا حصہ ہے احتساب سے بچنے کے لئے دونوں جماعتیں پَر تول رہی ہیں، بلاول اور مریم کے بڑے میثاق کرپشن کرتے رہے اب بچے اپنے بڑوں کو احتساب سے بچانے کے لئے میثاق احتساب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ اپوزیشن جماعتیں جو مرضی کر لیں تحریک انصاف کو ملک و قوم کی خدمت اور کرپٹ ٹولے کو جیل کی سلاخوں سے نہیں بچا سکتیں،اپوزیشن میں اتنا دم خم نہیں کہ وہ حکومت کیخلاف کوئی تحریک چلا سکے یہ اپنے اپنے مسائل میں الجھے ہوئے لوگ ہیں۔،ان کو اپنے مسائل سے ہی فرصت نہیںیہ بھلا کیا حکومت کو ٹف ٹائم دیں گے۔


انہوں نے کہاکہ ابھی تو حکومت کو وجود میں آئے صرف نو ماہ ہی ہوئے ہیں اور حکومت سے وہ لوگ حساب مانگ رہے ہیں جو سالہا سال حکومتوں میں رہنے کے باوجود بھی کچھ نہ کر سکے