”کامیاب نوجوان“پروگرام کی منظوری بہترین اقدام ہے،خدیجہ فاروقی
لاہور(پ ر)مسلم لیگ( ق) کی رکن صوبائی اسمبلی خدیجہ عمرفاروقی نے وفاقی کابینہ کی طر ف سے نوجوانوں کو اپنے کاروبار کے قیام کیلئے "کامیاب نوجوان"پروگرام کی منظوری اور اس پروگرام کے لیے 100ارب روپے مختص کرنے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس پروگرام سے 10لاکھ نوجوان براہ راست مستفید ہونگے جبکہ اس پروگرام کا25فیصد کوٹہ خواتین کے لیے مختص کیا گیا ہے جس سے خواتین بھی کاروباری سرگرمیوں میں حصہ لیکر معاشرہ کا اہم حصہ ثابت ہونگی ۔