البیراک ویسٹ مینجمنٹ کی غالب مارکیٹ میں صفائی آگاہی سرگرمی

  البیراک ویسٹ مینجمنٹ کی غالب مارکیٹ میں صفائی آگاہی سرگرمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( پ ر)البیراک ویسٹ مینجمنٹ نے بدھ کے روز غالب مارکیٹ ، گلبرگ میں ایک روزہ صفائی و ڈینگی آگاہی سرگرمی کا انعقاد کیا۔سرگرمی کا مقصد اہلِ علاقہ کو ڈینگی وبا سے متعلق حفاظتی تدابیر اور صفائی کی اہمیت پر معلومات و آگاہی فراہم کرنا تھا۔ البیراک ٹیم نے آگاہی کیمپ لگا کر علاقہ مکینوں، راہگیروں اور ڈرائیوروں سے اپنے ارد گرد صفائی برقرار رکھنے اور ڈینگی مچھر کی افزائش کو روکنے میں انفرادی کردارادا کرنے کی درخواست کی۔بعدازاں،مقامی دکانداروں میں ڈینگی و صفائی آگاہی بروشیرز تقسیم کئے گئے جبکہ ان سے اپیل بھی کی گئی کہ وہ اپنی دکانوں کے باہر پانی جمع نہ ہونے دیںاور صفائی کو یقینی بنائیں۔ اس موقع پر البیراک اسسٹنٹ منیجرسلمان اعجاز کا کہنا تھا کہ ہم لاہور کے باسیوں کو ایک صاف ستھرا اور ڈینگی سے پاک ماحول فراہم کرنے کی ہر ممکنہ کوشش کررہے ہیں
سرگرمی