سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ سکولوں کے اساتذہ ترقیوں کیلئے رل گئے
لاہور( لیڈی رپورٹر)سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ سکولوں کے اساتذہ ترقیوں کیلئے رل گئے۔ایجوکیشن آتھارٹی نے سی ڈی جی ایل سکولوں میں پرموشن کیلئے مختص سینکڑوں خالی آسامیوں پر جنرل کیڈر کے اساتذہ کو تبادلوں کی اجازت دے دی ہے آل ٹیچرز میونسپل کیڈر پنجاب نے اساتذہ کی پرموش کیلئے مختص خالی اسامیوں پر تبادلوں کی اجازت دینے کیخلاف 10 جون کو دھرنے کا اعلان کردیاہے اور کہا ہے کہ ایجوکیشن اتھارٹی کا دوہرا نظام کسی صورت قابل قبول نہیں ، صدر آل ٹیچرز میونسپل کیڈر اسحاق کمیانہ نے کہا ہے کہ پرموشن کیلئے مختص خالی اسامیوں پر تبادلے کیے گئے تو بھرپور احتجاج کیا جائے گا اور اس سلسلے میں دھرنا ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کے دفترکے باہر دیا جائے گا۔