ڈالر کی بڑھتی قیمتوں نے معیشت کو بہت نقصان پہنچایا،یاسر نصیر
لاہور(جنرل رپورٹر)آل پاکستان انجمن تاجران لاہور کے نائب صدر لالہ یاسر نصیر نے کہا ہے کہ ڈالر کی مسلسل بڑھتی قیمتوں نے ملکی معیشت کو نقصان پہنچایا ہے ،ملکی قرضوں میں اربوں روپے کا اضافہ ہو چکا ہے ،حکومت کو ڈالر کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لئے ہنگامی حالات کا اعلان کرنا چاہئے ،گزشتہ نیب کے چیئرمین کی جانب سے تاجر برادری کے لئے کئے گئے فیصلے کے بارے میں لالہ یاسر نصیر نے کہا کہ جو کہ پاکستان کی صنعت و تجا رت کی تر قی کے لیے نہا یت خوش آئند ہے۔
اس فیصلے کی وجہ سے تاجر برادری اب بلا خوف وخطر اور پورے اعتماد کے ساتھ اپنی کا روباری سر گر میوں پر توجہ دے سکے گا۔ انہوں نے چیئرمین نیب سے اپیل کی کہ تا جر برا دری کے خلاف مختلف قسم کے نوٹسز اور کیسز کو واپس لے لیا جا ئے۔